پرینیتی چوپڑا کا آئندہ فلم کیلئے اپنا وزن نہ بڑھانے کا اعلان

پرینیتی چوپڑا کا آئندہ فلم کیلئے اپنا وزن نہ بڑھانے کا اعلان
پرینیتی چوپڑا کا آئندہ فلم کیلئے اپنا وزن نہ بڑھانے کا اعلان

  


ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے کچھ چیزوں سے گریز ضروری ہے، آئندہ کسی فلم کیلئے اپنا وزن نہیں بڑھاﺅں گی۔ اداکارہ نے اپنی ایک ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ وہ کسی ایسی فلم کا سکرپٹ بہترین ہونے کے باوجود اس میں کام نہیں کریں گی جس کے لئے ان کو اپنا وزن بڑھانے پڑے کیونکہ ان کو اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔ پرینیتی اچھی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنے وزن کی وجہ سے دوسال سے فارغ بیٹھی تھی تاکہ اب وہ آیوشمن کھرانا کے ساتھ فلم ”میری پیاری بندو“ میں نظر آئیں گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ مجھے وزن کم کرنے کیلئے بہت سی چیزوں سے دوری اختیار کرنی پڑی، جو چیزیں کھانا معمول تھیں وہ مہینے میں ایک یا دو بار کھانے پر مجبور ہوئی، انھوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کیلئے کچھ چیزوں سے گریز ضروری ہے لیکن کچھ چیزیں مکمل طورپر بند کردینا اس کا علاج نہیں ہے ۔ مجھے جو پسند ہے کھاتی ہوں اور پھر جم ضرور جاتی ہوں۔

مزید : تفریح