نواز شریف لندن میں زرداری کے ’’گھٹنوں کو ہاتھ ‘‘لگانے جارہے ہیں: اعتزاز احسن

نواز شریف لندن میں زرداری کے ’’گھٹنوں کو ہاتھ ‘‘لگانے جارہے ہیں: اعتزاز ...
نواز شریف لندن میں زرداری کے ’’گھٹنوں کو ہاتھ ‘‘لگانے جارہے ہیں: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہیں ان کے لندن جانے کی وجوہات کچھ اور ہیں ۔ وہ لندن میں آصف زرداری کے ’’گھٹنوں کو ہاتھ ‘‘ لگانے جارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پانامالیکس قومی نہیں بین الاقوامی معاملہ ہے شاہ محمود قریشی نے ہمیں اعتماد میں لیا ہے پی ٹی آئی سے ابھی تک کوئی کمٹمنٹ نہیں کی تاہم پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، زرداری کے ’’گھٹنوں کو ہاتھ ‘‘ لگانے جارہے ہیں شریف خاندان میں ولی عہد کا جھگڑا چل رہا ہے نواز شریف آصف زرداری سے مدد مانگنے لندن جارہے ہیں ۔وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو پھنسا کر رکھ دیا ہے پی پی نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو خود پھنس جائے گی۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے چوہدری نثار کا شکر گزار ہوں ۔ چوہدری نثار کے بیان سے مے فیئر کا معاملہ ختم ہوگیا کیونکہ انہوں نے خودہی بتادیا کہ بے نظیر انہی فلیٹس میں نواز شریف سے ملاقات کرتی رہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -