چوہدری نثار کے الزامات پر میرے خلاف ایوان تحقیقات کرائے: خورشید شاہ

چوہدری نثار کے الزامات پر میرے خلاف ایوان تحقیقات کرائے: خورشید شاہ
چوہدری نثار کے الزامات پر میرے خلاف ایوان تحقیقات کرائے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میرے خلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائے جو حکومتی ارکان پر مشتمل ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ مجھے بلیک میل کرکے میری زبان بندی کرنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ بلیک میلر ہیں اس لیے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب وزیر اعظم سے چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میرا کوئی اکاونٹ نہیں ہے میں کرپشن نہیں کرسکتا نواز دور میں میرے خلاف مقدمات بنائے گئے سکھر میں ایک انچ زمین پر بھی قبضہ ثابت ہوجائے توفوری طور پر مستعفی ہوجاوں گا قوم کو بتائیں اپوزیشن لیڈر نے کون سے فوائد حاصل کیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -