طالب علم مبینہ خودسوزی معاملہ: ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی

طالب علم مبینہ خودسوزی معاملہ: ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا ...
طالب علم مبینہ خودسوزی معاملہ: ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی مبینہ خودسوزی کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ زون فیروز شاہ نے کمیٹی تشکیل دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون فیروز شاہ نے طالب علم کی مبینہ خودسوزی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جو یونیورسٹی انتظامیہ ، واقعے کے عینی شاہدین اور طالب علم کے ورثاءکے بیانات قلمبند کرے گی ۔ اس کے علاوہ کمیٹی طالب علم کے دوستوں اور کلاس فیلوز سے بھی تفتیش کرے گی اور اس کے بعد اپنی رپورٹ ڈی آئی جی ویسٹ زون فروز شاہ کو پیش کرے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی طالب علم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لے گی اور اس کی روشنی میں کسی ختمی نتیجے تک پہنچے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -