طارق مسعود یاسین اسلام آباد کے نئے آئی جی پولیس تعینات ، وزیر اعظم نے منظوری دیدی

طارق مسعود یاسین اسلام آباد کے نئے آئی جی پولیس تعینات ، وزیر اعظم نے منظوری ...
طارق مسعود یاسین اسلام آباد کے نئے آئی جی پولیس تعینات ، وزیر اعظم نے منظوری دیدی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) طارق مسعود یاسین کو اسلام آباد کا نیا آئی جی پولیس تعینات کر دیا گیا ۔

آج نیوز کے مطابق طارق مسعود یاسین کو اسلام آباد کا نیا آئی جی مقررکر دیا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ تعیناتی کے بعد طارق یاسین نے بطور آئی جی اسلام آباداپنا چارج سنبھال لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس سے قبل طارق مسعود ملتا ن میں بطور آر پی او بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی تعینات رہے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی