شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے ، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے ، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے ...
شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے ، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ سلمان اسلامی ملک ترکی پہنچ گئے جہاں ان کا شانداراستقبال کیاگیا، اپنے دورے کے دوران وہ انقرہ کے ہوٹل میں450مربع میٹرکمرہ میں قیام کریں گے جس کی بلٹ پروف کھڑکیاں اوربم پروف دیواریں ہیں ۔انقرہ ایئرپورٹ پر پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود ترک صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں وفد نے استقبال کیا جس سے اس دورے کی اہمیت کا اندازہ کیاجاسکتاہے ۔

گلف نیوز کے مطابق صدر اردگان کی طرف سے خوش آمدید کہے جانے سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالی فوٹیج میں سیاہ چشمہ لگائے سعودی فرمانروا کو سیڑھیوں کی بجائے ایسکیلیٹر کے ذریعے جہاز سے باہر آتے دیکھاگیا۔ جریدے’حریت‘ کے حوالے سے گلف نیوز نے لکھاکہ سعودی فرمانرواکی انقرہ اور استنبول میں نقل و حمل کیلئے 500مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو اور آڈی کاروں کا بندوبست کرلیاگیاجبکہ شاہ سلمان کے ذاتی استعمال کی تمام چیزیں کارگوطیارے میں ترکی منتقل کی گئیں ۔

عالمی سطح پر ایک ایسے سعودی کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان کہ سعودی عرب غصے سے آگ بگولا ہوگیا

منگل کو ترک صدارتی محل میں دونوں ممالک کے سربراہان میں ملاقات متوقع ہے جس دوران شام کے مسئلے اور شدت پسندوں کیخلاف لڑائی پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ترک حکام سے ملاقاتوں کاسلسلہ مکمل ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو شاہ سلمان استنبول میں ہونیوالی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، سعودی بادشاہ کیساتھ 300افراد پر مشتمل وفد بھی ہے۔

پولیس میں نوکری لینے کیلئے شرمناک شرط، خواتین اہلکار غصے سے آگ بگولا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

بتایاگیاہے کہ 2013ءمیں مصر کے صدر محمد مرسی کی معزولی کیلئے سعودی عرب کے کردار کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا تاہم اب دونوں ممالک نے قریبی تعلق قائم کرلیا، دونوں ممالک نے شام کی جنگ میں صدر بشارالاسد کے خلاف دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے تعاون کیا جبکہ فروری میں سعودی عرب داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے طیارے بھی ترکی بھیج چکاہے ۔

عرب ملک کے شاپنگ مال میں برطانوی منیجر کی شرمناک حرکت پکڑی گئی

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی صدارت ترکی کرے گا اور یہ صدراردگان کیلئے اسلامی دنیا پر ترکی کااثرورسوخ دکھانے کا نیا موقع ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں