رائیونڈ مارچ روکنے کی ضرور ت نہیں ، عمران آئیں اور غل غپاڑہ کریں : رانا ثناءاللہ

رائیونڈ مارچ روکنے کی ضرور ت نہیں ، عمران آئیں اور غل غپاڑہ کریں : رانا ...
رائیونڈ مارچ روکنے کی ضرور ت نہیں ، عمران آئیں اور غل غپاڑہ کریں : رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احمقانہ اور وزیراعظم بننے کی سوچ نے ملک کو مشکلات سے دوچار کیا تاہم رائیونڈ مارچ کو روکنے کی ضرورت نہیں ، عمران خان آئیں اور رات کو آکر غل غپاڑہ کریں۔ 

پنجاب اسمبلی کے ہاہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں اور ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، پہلے بھی رائیونڈ کی طرف مارچ ہوئے مگرنتیجہ کچھ نہیں نکلا اوراب بھی کچھ نہیں نکلے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پر الزام تراشی ہوتی رہی ہے، مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی،لزامات میں پہلے بھی کچھ نہیں نکلا اور اب بھی نہیں نکلے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -