وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں14 سے 17 اپریل تک آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اہم اجلاس میں شرکت کرنا تھی جس کیلے ان کا دورہ شیڈول تھا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے برطانیہ ساتھ جانے کی غرض سے اسحاق ڈار کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔ 

مزید : قومی