اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر ...
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

  


ایپوہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلےمیں 5 گول سے شکست دیدی ۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسی خیر میچ میں کڑے مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 4 گول سے شکست دیدی جس کےبعد پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔ میچ شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پہلا گول کیا جس کے بعد بھارتی کھلاڑی سنیل نے  گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تاہم اس کے بعد بھارت کی جانب سے مزید چار گول کئے گئے اور پاکستانی کھلاڑی ایک بھی گول نہ کرسکے۔ بالآخر بھارت نے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکت دیکر میچ اپنے نام کر لیا ہے۔

مزید : کھیل