سرفراز مرچنٹ کے ایف آئی اےکو دیئے گئے ثبوتوں کی روشنی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

سرفراز مرچنٹ کے ایف آئی اےکو دیئے گئے ثبوتوں کی روشنی میں جے آئی ٹی تشکیل ...
سرفراز مرچنٹ کے ایف آئی اےکو دیئے گئے ثبوتوں کی روشنی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز مرچنٹ کے ایف آئی اے کو دیئے گئے ثبوت کی روشنی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے ڈائریکٹر مظہر الحق جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی ،آئی بی اور سندھ رینجرز معاملے کی تحقیق کریں گی۔مظہر الحق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی وفاقی یا صوبے کی کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکے گی ۔
واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ ایف آئی اے کو ایم کیوایم پر منی لانڈرنگ اور را سے فنڈنگ کے الزامات پر بیان ریکارڈ کروانے کیلئے لندن سے اسلام آباد آئے تھے اور انہوں نے ایف آئی اے کو ان الزاما ت کے حوالے سے ثبوت فراہم کیے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -