’عمران خان کی حمایت ان کے سابق سالے کو لندن کے میئر کا الیکشن ہرانے کا باعث بن سکتی ہے‘ برطانوی اخبار نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’عمران خان کی حمایت ان کے سابق سالے کو لندن کے میئر کا الیکشن ہرانے کا باعث ...
’عمران خان کی حمایت ان کے سابق سالے کو لندن کے میئر کا الیکشن ہرانے کا باعث بن سکتی ہے‘ برطانوی اخبار نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے طالبان کے متعلق خیالات کا مغربی میڈیا میں خوب چرچا رہتا ہے۔ اس حوالے سے خصوصاً اس بات کا ذکر کیا جاتا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور میں 130بچوں کو خون میں نہلانے سے قبل جب طالبان نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی تو ساتھ اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ عمران خان مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں۔

عمران خان کے اسی تاثر کے پیش نظر برطانوی میڈیا نے انہیں طالبان کا حامی قرار دیتے ہوئے اب اس خدشے کا بھی اظہار کر دیا ہے کہ ان کی حمایت لندن کے مئیر کا الیکشن لڑنے والے ان کے سابقہ سالے زیک گولڈ سمتھ کو لے ڈوبے گی۔زیک گولڈ سمتھ اگلے ماہ منعقد ہونے والے الیکشن کے لئے مہم چلا رہے ہیں، اور ان کی بہن جمائما گولڈ سمتھ کے سابق خاوند عمران خان ان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وہ پاکستانی نژاد شہری صادق خان کے خلاف زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں جتوانے کیلئے ایشیائی افراد کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’یہ بندہ ہم نے گرفتار کرلیا‘ ایران نے ہنگامہ خیز اعلان کردیا، سعودی عرب پر ایسا سنگین ترین الزام لگادیا کہ ایک مرتبہ پھر دونوں ملک آمنے سامنے آگئے

معروف برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ (The Independent) کا کہنا ہے کہ طالبان کی کھل کر حمایت کرنے والے شخص کی طرف سے زیک گولڈ سمتھ کی حمایت نے اہم سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے زیک گولڈ سمتھ کی بھرپور حمایت اور جواب میں ان کی طرف سے عمران خان کے لئے تعریفی کلمات کے بارے میں اخبار لکھتا ہے کہ ”اگر لندن کے میئر کا امید وار ایک ایسے شخص کی تعریف کرے کہ جو طالبان کا کھلے عام دفاع کرتا ہو، تو ذرا عوامی اشتعال کا تصور کیجئے۔“

اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان کے طالبان کے بارے میں نظریات کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے اور ایسی صورت میں زیک گولڈ سمتھ کے ان کے ساتھ اتحاد کے فیصلے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ متعدد برطانوی سیاسی تجزیہ کار بھی زیک گولڈ سمتھ کیلئے عمران خان کی حمایت کو ناکامی کا نسخہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی