جمہوری نظام ،پارلیمنٹ اور سیاست کو ناکام کہنا روایت بن چکی ہے :رضا ربانی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ 1973کے آئین کی بنیاد پارلیمانی نظام ہے ،پاکستانی عوام ماضی میں بھی صدارتی نظام مسترد کر چکے ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ جمہوریت ،پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو ناکام کہنا روایت بن چکی ہے لیکن ماضی کے تجربوں نے ثابت کیا کہ پارلیمانی نظام ہی بہتر ہے ۔1973کے آئین کی بنیاد پارلیمانی نظام پر ہے اور اگر آئین کو چھیڑااور سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تو ہمالیہ روئیں گے ۔