بیوی نے ڈسکاؤنٹ لینے کیلئے ایسا کام کردیا کہ شوہر غصے سے آگ بگولا ہوگیا، اس کی گاڑی کو کنکریٹ سے بھردیا، خاتون نے ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

بیوی نے ڈسکاؤنٹ لینے کیلئے ایسا کام کردیا کہ شوہر غصے سے آگ بگولا ہوگیا، اس ...
بیوی نے ڈسکاؤنٹ لینے کیلئے ایسا کام کردیا کہ شوہر غصے سے آگ بگولا ہوگیا، اس کی گاڑی کو کنکریٹ سے بھردیا، خاتون نے ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک)اپنا نام تبدیل کر لینا بظاہر تو کوئی ایسی غلط بات نہیں لیکن ایک روسی خاتون نے جب ایک خصوصی ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ کام کیا تو اس کا شوہر ایسا مشتعل ہوا کہ بیچاری کی گاڑی میں ڈھیروں کنکریٹ انڈیل کر اس کا بیڑہ غرق کر دیا۔ 

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق بیوی کے تبدیلی نام پر آپے سے باہر ہونے والے خاوند کا کہنا تھا کہ اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلے ہی جھگڑا چل رہا تھا مگر نام تبدیل کرکے اس نے آخری وار کیا تھا، جس کا جواب دینا ضروری تھا۔اس نے مزید کہا کہ نام تبدیل کرکے اس کی بیوی بے وفائی کی مرتکب ہوئی تھی اور گاڑی میں کنکریٹ اس لئے بھرا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی نسبت وہ گاڑی سے زیادہ پیار کرتی ہے۔ یہ حیران کن واقعہ روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنالی جو اب انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناراض شوہر کنکریٹ مکس کرنے والی مشین کو بیوی کی گاڑی کے قریب بلواتا ہے اور پھر اسے آپریٹ کرنے والے شخص کو اشارہ کرتا ہے، جو گاڑی کی کھلی کھڑکی میں سے کنکریٹ کی بھاری مقدار اندر انڈیل دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے نام میں سے شوہر کا نام ہٹا کر اس کی جگہ ایک سپر مارکیٹ VENY کا نام لگالیا تھا۔ اس سپر مارکیٹ نے حال ہی میں پیشکش کی تھی کہ جو کسٹمر اس کا نام اپنے نام کا حصہ بنالے گا اسے ماہانہ 50ہزار روبل(تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) کی مفت خریداری کی اجازت ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -