فیس بک پر دوستی، چائنہ کا نوجوان دوست کو ملنے لیہ پہنچ گیا، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان کو لاہور سفارتخانے پہنچادیا

فیس بک پر دوستی، چائنہ کا نوجوان دوست کو ملنے لیہ پہنچ گیا، پولیس نے حفاظتی ...
فیس بک پر دوستی، چائنہ کا نوجوان دوست کو ملنے لیہ پہنچ گیا، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان کو لاہور سفارتخانے پہنچادیا

  

لیہ (ویب ڈیسک) چین کا نوجوان یوگو کی فیس بک کے ذریعے ضلع لیہ کے چک نمبر 306 ٹی ڈی اے کے رہائشی عبدالخالق سے دوستی ہوگئی جس کو ملنے کیلئے NUST یونیورسٹی میں زیر تعلیم چینی نوجوان بذریعہ بس لیہ آگیا جہاں پولیس سے معلومات لینے کیلئے جانے والے چینی نوجوان کو اہلکاروں نے ڈی پی او آفس لیہ پہنچادیا جہاں چینی نوجوان نے بتایا کہ اس کی چک نمبر 306 ٹی ڈی اے کے رہائشی عبدالخالق کے ساتھ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوگئی تھی جس ملنے کیلئے وہ لیہ آیا ہے۔ عبدالخالق کی طرف سے دئیے گئے موبائل نمبر بند ہونے کی صورت میں ضلع پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات میں چینی نوجوان کو بذریعہ پولیس سکواڈ لاہور چینی سفارتخانہ بھجوادیا۔

مزید :

لیّہ -