’اگر مہندی لگاتے وقت اس میں یہ چیز نظر آئے تو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ حکومت نے انتہائی سخت وارننگ جاری کردی، بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ضرور عمل کریں

’اگر مہندی لگاتے وقت اس میں یہ چیز نظر آئے تو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں ...
’اگر مہندی لگاتے وقت اس میں یہ چیز نظر آئے تو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ حکومت نے انتہائی سخت وارننگ جاری کردی، بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ضرور عمل کریں

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)بیوٹی پراڈکٹس کے نام پر مارکیٹ میں بہت سی ایسی اشیاءبھی فروخت کی جارہی ہیں جو صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔ ایک ایسی ہی خطرناک چیز سفید مہندی ہے جس کے نقصانات سے بے خبر شہری اسے خریدکر استعمال کر رہے ہیں۔ دبئی کے متعدد علاقوں میں اس مہندی کی فروخت کی اطلاعات ملنے پر حکومت حرکت میں آگئی ہے اور فجیرا میونسپلٹی کی جانب سے گزشتہ روز تمام بیوٹی سنٹرز کو ایک وارننگ جاری کی گئی ہے کہ سفید مہندی (جسے چینی مہندی بھی کہا جاتا ہے) کی فروخت فوری طور پر بند کی جائے۔

اس خطرناک مہندی کے بارے میں ابتدائی طورپر 2015ءمیں اطلاعات سامنے آئیں، جس کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ میونسپلٹی نے ایک بار پھر مارکیٹ میں اس کی دستیابی کی خبریں ملنے پر ایکشن شروع کردیا ہے۔

’میں کشتی پر متحدہ عرب امارات پہنچا تھا اور وہ بھی بغیر پاسپورٹ کے، لیکن ڈی پورٹ نہیں کیا گیا بلکہ ایسا کام ہوگیا کہ ڈھیروں پیسے کمائے کیونکہ۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری کی ایسی داستان کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ جائے

رپورٹ کے مطابق سفید مہندی میں خطرناک کیمیکل رنگ استعمال کئے جاتے ہیں جو جلد کو سخت نقصان پہنچاسکتے ہیں اور کئی طرح کی الرجی اور انفیکشن کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے اجزاءمیں صنعتی مقاصد کے لئے تیار کئے جانے والے رنگ بھی استعمال کئے جاتے ہیں جو انسانی جلد پر الرجی، جلدی بیماری ڈرماٹائٹس، جلدی انفیکشن ، سوجن اور زخم پیدا کرسکتے ہیں۔ شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اس قسم کی مہندی کے استعمال سے جلد پر منفی اثرات نظر آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

مزید :

عرب دنیا -