تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی، سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی، سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم ...
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی، سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی ، سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 192 سے سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انورسینکڑوں کارکنوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،مخدوم احمدعالم انورکے بیٹے مبین عالم نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا،مبین عالم ن لیگ سے وائس چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان منتخب ہوئے تھے،ان کے ساتھ ن لیگ کے نویوسی چیئرمین بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد عالم انور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نظریاتی اختلافات کی بنیاد چھوڑا ہے، اب عمران خان کے ساتھ ملکرملک کی ترقی کیلئے کام کروں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /بہاول پور