پاکستانی نوجوان کی انگلی پر اچانک ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر ڈاکٹر دنگ رہ گئے، ایسا پہلے کبھی نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

پاکستانی نوجوان کی انگلی پر اچانک ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر ڈاکٹر دنگ رہ ...
پاکستانی نوجوان کی انگلی پر اچانک ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر ڈاکٹر دنگ رہ گئے، ایسا پہلے کبھی نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور میں ایک نوجوان کی انگلی پر ایک ابھار سا نمودار ہوا اور جب وہ ڈاکٹروں کے پاس گیا تو وہ ایسی چیز تھی کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق انگلی کے ناخن کے اوپر یہ ایک اور ناخن نکل رہا تھا جو مرغی کے ناخن کی شکل اور سائز کا تھا۔ پہلے تو ڈاکٹر سر پکڑ کر بیٹھ گئے کیونکہ اپنی زندگی میں انہوں نے ایسا واقعہ نہیں دیکھا تھا تاہم جب اس کے تفصیلی ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ یہ نیا عضو ’کیراٹن ‘ (Keratin)نامی پروٹین کا بنا ہوا ہے۔ یہ ایک انتہائی ٹھوس پروٹین ہوتا ہے جو ناخنوں میں پایا جاتا ہے۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”میڈیکل کی تاریخ میں انگوٹھے کے دو ناخن ہونے کے صرف 4کیسز موجود ہیں لیکن انگلی کے دوہرے ناخن کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ان کیسز میں مریض کم ہی طبی امداد کے لیے آتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ کہیں ان کی انگلی کا کچھ حصہ ہی نہ کاٹنا پڑ جائے۔ اس مریض کا یہ نیا ناخن اصلی ناخن سے بالکل الگ ہے تاہم ان کی جڑیں باہم جڑی ہوئی ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے اس شخص کی انگلی سے یہ چھوٹا ناخن کاٹ کر الگ کر دیا۔ جب اس ناخن کو نکال کر اس کی پیمائش کی گئی تو اس کی لمبائی 1سینٹی میٹر تھی۔ “