ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعہ کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
12 اپریل جمعہ۔سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔شریک کار کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
ثور
12 اپریل جمعہ۔پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے ۔

جوزا
12 اپریل جمعہ۔ گھریلو مسائل میں آپ کی دانشمندی کی وجہ سے کافی بہتری ممکن ہے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔
سرطان
12 اپریل جمعہ۔کاروباری مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔دوستوں کا تعاون رہے گا۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔مالی پوزیشن بھی مستحکم رہے گی
اسد
12 اپریل جمعہ۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
سنبلہ
12 اپریل جمعہ۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست یا عزیز و اقارب نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
میزان
12 اپریل جمعہ۔رشتے داروں اور دوستوں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔
عقرب
12 اپریل جمعہ۔کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

قوس
12 اپریل جمعہ۔اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔
جدی
12 اپریل جمعہ۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔
دلو
12 اپریل جمعہ۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔
حوت
12 اپریل جمعہ۔آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔