بیرون ممالک میں کام کرنے والی تمام جماعتیں ۔۔۔عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان نے ملکی و غیر ملکی جماعتوں کو اہم ترین ہدایات جاری کر دیں

بیرون ممالک میں کام کرنے والی تمام جماعتیں ۔۔۔عالمی تبلیغی جماعت کے امیر ...
بیرون ممالک میں کام کرنے والی تمام جماعتیں ۔۔۔عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان نے ملکی و غیر ملکی جماعتوں کو اہم ترین ہدایات جاری کر دیں

  

لاہور(خالد شہزاد فاروقی)پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ و ترویج کی سب سے بڑی اور عالمگیر  تحریک تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان نے بیرون ممالک میں کام کرنے والی تمام جماعتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر واپسی کی ترتیب بنا لیں،تبلیغی جماعتیں ملکی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں،تبلیغ کے کام کو نبی کریم ﷺ کی مکی زندگی کے نمونہ پر ہر جگہ اور ہر حال میں کیا جا سکتا ہے، نمازوں، تسبیحات ،تلاوت اور دعاؤں کا جس قدر اہتمام ہو گا تو حق تعالیٰ شانہ  غیب سے خیر کی شکلیں پیدا فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان نے تبلیغی جماعت کے اراکین کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا ہے کہ اصل تو یہ ہے کہ ہر مسلمان دعوت والے کام کو اپنا کام اور مقصد زندگی بنا لے،اس کام پر اپنی تمام ضرورتوں ،خواہشوں اور جذبات کو قربان کر دے اور کسی حال میں اس کام کو ان چیزوں کے لئے قربان نہ ہونے دے،اس کا احساس پیدا ہو جائے کہ ہمیں دنیا میں کیوں بھیجا گیا ہے اور بحثیت مسلمان ہماری ذمہ داری کیا ہے؟آپ کو  اس بات کا علم ہے کہ جس چیز کی اہمیت اور عظمت دل میں بیٹھ جاتی ہے ،اس کے لئے نہ صرف وقت دینا آسان ہو جاتا ہے بلکہ جان دینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ،صحابہؓ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین  کے واقعات اس پر شاہد ہیں کہ انہوں نے دین کے لئے اپنی جانوں کو کیسے بے قیمت  بنا دیا تھا ۔

مولانا نذر الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی شوق و  جذبہ عطا فرمائے،اس کام کو حضرت محمد ﷺ کی مکی زندگی کے نمونہ پر ہر جگہ اور ہر حال میں کیا جا سکتا ہے، اس لئے جہاں تک قانون اور وہاں کی پابندی کا تعلق ہے ،نہ اس کے خلاف کریں اور نہ ہی اس میں دخل دیں ،تبلیغ اور جماعت کا لفظ زبان پر لانے کی ضروررت نہیں،قانون کےدائرےمیں رہتےہوئےجس قدرممکن ہو ملاقاتیں بھی کرتےرہیں اورتعلیم کی شکل جس درجہ میں ہو سکے کرتے رہیں،نمازوں، تسبیحات ،تلاوت اور دعاؤں کا جس قدر اہتمام ہو گا تو حق تعالیٰ شانہ  غیب سے خیر کی شکلیں پیدا فرمائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والی تمام جماعتوں سے درخواست ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر واپسی کی ترتیب بنا لیں،اللہ تعالیٰ سہولت والا معاملہ فرمائے اور نفس و شیطان کے شرور سے حفاظت فرمائے۔

مزید :

قومی -روشن کرنیں -