سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
سورس:   File

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف برسرِ پیکار سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جزان پر حملے کیلئے روانہ کیے تھے لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحاد کے مطابق یہ حوثی باغیوں کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی ایک اور ناکام کوشش تھی۔ 

مزید :

عرب دنیا -