لاپتہ افراد سے متعلق کیس، سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سرزنش کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شخص کی عدم بازیابی پر ایس پی انویسٹی گیشن کی سرزنش کردی اورآئندہ سماعت پرڈی جی نادراطلب اور وزارت داخلہ کورپورٹ جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرسماعت ہوئی،4 سال سے لاپتہ نورزمان کی عدم بازیابی پرعدالت برہم ہو گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ شہری کولاپتہ ہوئے 4 سال ہوگئے۔
عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اتنے سال ہوگئے کیاپیشرفت ہوئی؟،عدالت نے آئندہ ڈی جی نادراطلب اوروزارت داخلہ کورپورٹ جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔