امت مسلمہ کوبھارتی دہشتگردی کیخلاف کھڑاہوناہوگا، گورنر پنجاب نے مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو شیئر کردی

امت مسلمہ کوبھارتی دہشتگردی کیخلاف کھڑاہوناہوگا، گورنر پنجاب نے مسجد پر ...
امت مسلمہ کوبھارتی دہشتگردی کیخلاف کھڑاہوناہوگا، گورنر پنجاب نے مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب نے کشمیر میں مسجد پر بھارتی افواج کی بمباری کی ویڈیو شیئر کردی۔ان کاکہناہے کہ امت مسلمہ کوبھارتی دہشتگردی کیخلاف کھڑاہوناہوگا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کوہوادے رہی ہے،مودی سب سے بڑادہشتگرداورامن کادشمن ہے،گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ کشمیرمیں مسجدپربمباری مذہبی آزادی کاقتل ہے،کونسا مذہب مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی اجازت دیتا ہے؟۔

چودھری محمد سرور نے کہاکہ یواین اوکامردہ ضمیرکشمیریوں کی آوازسننے سے قاصرہے،مسئلہ کشمیرحل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ان کاکہناتھا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کی آوازدبانہیں سکتا۔