جاتی امرا اراضی کیس،ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹا دی

جاتی امرا اراضی کیس،ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹا دی
جاتی امرا اراضی کیس،ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نوازکی درخواست ضمانت نمٹادی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے سماعت کی ،مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ حکومتی دباو¿پرنیب گرفتارکرناچاہتا ہے،وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے10 روز پہلے بتائیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ 10 روز پہلے بتائیں توہم عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ،نیب وکیل نے کہاکہ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے ۔

لاہورہائیکورٹ نے نیب کو کہاکہ نیب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے 10 روز پہلے آگاہ کرے،10 روز قبل آگاہ کرنے پر مریم نواز عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -