کھیتی باڑی کی ، دکان پر کام کیا اور امرود کے باغ میں بھی کام کرتارہا، کرکٹرشاہنواز دھانی نے آپ بیتی سنادی

کھیتی باڑی کی ، دکان پر کام کیا اور امرود کے باغ میں بھی کام کرتارہا، ...
کھیتی باڑی کی ، دکان پر کام کیا اور امرود کے باغ میں بھی کام کرتارہا، کرکٹرشاہنواز دھانی نے آپ بیتی سنادی
سورس: Twitter/@ShahnawazDahani

  

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی طرح تگڑا بولر بننا چاہتے ہیں، دھانی نے بتایا کہ کرکٹ سے پہلےکھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق 

اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے کھیل کی طرف آیا، دکان پر کام کیا کھیتی باڑی بھی کی۔

شاہنواز دھانی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے اور پھر پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ان کی شناخت بن گیا، شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

شاہنواز دھانی کہتے ہیں کہ پہلے شین بونڈ فیورٹ تھے لیکن وہ ریٹائر ہو گئے اب جوفرا آرچر رول ماڈل ہیں انہیں کاپی کرتا ہوں ۔شاہنواز دھانی کہتے ہیں کہ یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا، والد کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے وہ چاہتے تھے پڑھائی پر توجہ دوں، گاؤں کی منڈی میں کام کیا کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ کوچز کی مدد سے سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

دھانی کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف موقع ملا تو ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دوں گا، میرا خواب یہی تھا کہ جلد از جلد پاکستان کی جانب سے کھیلوں ۔

مزید :

کھیل -