اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں
اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصاویر جاری کردیں
سورس: ٰInstagram/manshapasha

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز نامور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنے نکاح کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

منشا پاشا نے اپنے نکاح کے خوبصورت لمحات مداحوں اور دوستوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ نے اپنے اور جبران ناصر کے نکاح کی دلکش تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

منشا پاشا نے نکاح نامے پر دستخط کرتے اور نکاح کے وقت دُعا کرتے ہوئے بھی اپنی اور جبران ناصر کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اداکارہ کے نکاح کی تصویروں پر شوبز ستاروں سمیت صارفین کی جانب سے اُن کی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

مزید :

تفریح -