میں نے اپنی والدہ کے قاتلوں کے وکیل کوووٹ نہیں دیا،بلاول بھٹو زرداری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ میں نے اپنی والدہ کے قاتلوں کے وکیل کوووٹ نہیں دیا،ان کاکہنا تھا کہ ماں کے قتل کیس میں جو وکیل مخالفت کرتا ہے آپ اسے اپوزیشن لیڈر بناتے ہیں ، آپ نے سوچاکیسے شہید بے نظیر بھٹو کے قاتل کے وکیل کو سینیٹر بنائیں ،آپ چاہتے ہیں پوری قیادت اس وکیل کو اپوزیشن لیڈر بنائے۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)اجلاس کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہونے کااعلان کردیا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ جمہوری سیاست میں شوکاز نوٹس کا کوئی تصور نہیں ہے،پیپلزپارٹی پارلیمانی جماعت ہے،کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گی،ان کاکہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے آخری آپشن ہوناچاہئے،پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے،جنہوں نے استعفیٰ دینا ہے پارلیمنٹ سے دے دے ۔
ان کاکہناتھا کہ اے این پی سے معافی مانگنے تک آگے بڑھنے کے راستے محدود ہیں ،اے این پی اور پیپلزپارٹی کے بغیر پی ڈی ایم آگے نہیں چل سکتی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان کی آبادی کا50 فیصد غذائی قلت کاشکارہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام اور غریب آدمی کیلئے معیشت چلائی ہے، عمران خان کی حکومت غریبوں کوتکلیف میں ڈالتی ہے، امیروں کو ریلیف دیتی ہے ۔