ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچر مس ہانیہ کا کردار دراصل حرامانی سے قبل کونسی اداکارہ کررہی تھیں اور پھر علیحدہ کیوں ہونا پڑگیا؟ ایک عرصے بعد خبرآگئی
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین مشہورہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کوٹھکرانے پر آج بھی افسوس کرتی ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا وہ بھی مشہور و معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔ یادرہے کہ ڈرامے میں یہ کردار اداکارہ حرا مانی نے بخوبی نبھایا۔
عروہ حسین نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کے ساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکے لیے منع کردیا، حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں اورڈرامے میں ان مناظرکو پزیرائی بھی ملی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔