وفاقی حکومت نے مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے مردم شماری دوبارہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مردم شماری نتائج کی منظوری کےحق میں نہیں تھے،اگلے جنرل الیکشن سے قبل نئے مردم شماری پر حلقہ بندی بھی کرائی جا سکیں گی۔نئی مردم شماری کا عمل مارچ2023تک مکمل کر لیا جائے گا۔فیصلہ کیا کہ انتظار نہیں کرنا ہے اورفوری اگلی مردم شماری کرانی ہے۔ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہوجائے گا ۔مردم شماری کے بنیادی فریم ورک پر 6 سے 8 ہفتوں میں کام مکمل ہوجائے گا ۔
انکا کہنا تھا کہ آج اکثریتی رائے سے مردم شماری کے نتائج کو منظور کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وسائل کی تقسیم کا فارمولابھی آبادی کے تناسب کے حساب سے کیاجاتاہے۔نومبر2017 کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 1فیصد سیمپل کا دوبارہ آڈٹ کیا جائے۔مردم شماری الیکشن کی بنیاد بنتی ہے، جس پر حلقہ بندی ہوتی ہے۔مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کا عمل مکمل کیا جا تاہے۔نومبر 2017میں مردم شماری ہوئی تھی ۔