امارات کے صدر نے رمضان المبارک میں کتنے قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا؟ بڑی خوشخبری

امارات کے صدر نے رمضان المبارک میں کتنے قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا؟ بڑی ...
امارات کے صدر نے رمضان المبارک میں کتنے قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا؟ بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کی جیلوں میں قید 439 قیدی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک سے قبل قیدیوں کی رہائی اور ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ رواں سال 439 قیدیوں کو نہ صرف رہائی نصیب ہوگی بلکہ ان کے جرمانے بھی ادا کردیے جائیں گے۔

شیخ خلیفہ کی جانب سے سالانہ بنیادوں پر قیدیوں کی سزاؤں میں رعایت کا اعلان ہر ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں خاندانی روابط اور رشتوں کو تقویت ملے ۔

مزید :

عرب دنیا -