دنیا کے سب سے بڑے سولر پلانٹ کی تعمیر، سعودی عرب نے بھار ت کو خوشخبری سنادی

دنیا کے سب سے بڑے سولر پلانٹ کی تعمیر، سعودی عرب نے بھار ت کو خوشخبری سنادی
دنیا کے سب سے بڑے سولر پلانٹ کی تعمیر، سعودی عرب نے بھار ت کو خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی)نے سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا کنٹریکٹ حاصل کر لیا۔
 عرب نیوز کے مطابق یہ سولر پاور پلانٹ ڈیڑھ گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ ایل اینڈ ٹی کے ممبئی میں واقع صدر دفتر کی طرف سے سعودی حکومت کے ساتھ یہ معاہدہ کیے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ پراجیکٹ ریاض ریجن میں تعمیر کیا جا رہا ہے، جس پر کام جاری ہے۔ یہ پلانٹ 30.8مربع کلومیٹر کے رقبے پر لگایا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے سرمایہ کاری پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ’ری نیو ایبل انرجی‘ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا پلان رکھتا ہے اور اس پلانٹ کی تعمیر بھی اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

مزید :

عرب دنیا -