خلائی مخلوق یا اڑان طشتری، شہری نے رات کے اوقات میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ویڈیو شیئرکردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے ایک سوشل میڈیا صارف نے ویب سائٹ Redditپر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایسی پراسرار چیز دیکھی جا سکتی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین خوفزدہ ہو کر رہ گئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو ’ڈوربیل‘ کے کیمرے سے رات کے وقت بنائی گئی ہے جس میں 4روشنیوں کو گھر کے باہر ادھر ادھر اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔آدمی یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھتا ہے کہ گزشتہ رات اس کے گھر کی ڈوربیل کے کیمرے میں یہ حیران کن منظر محفوظ ہوگیا۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے؟
اس پوسٹ پر کمنٹس میں صارفین حیرت اور خوف کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بھوت ہے، جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کی چھوٹی چھوٹی اڑن طشتریاں لگتی ہیں۔اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی قدرتی چیز کے بارے میں نہیں جانتے جو اس طرح روشن ہوتی ہو اور یوں ہوا میں ادھر ادھر اڑ سکتی ہو۔
ایک صارف نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ ممکنہ طورپر کوئی ایسی مکھیاں وغیرہ ہو سکتی ہیں جن پر سے روشنی منعکس ہو رہی ہے اور وہ روشن اجسام لگ رہی ہیں۔