ایران کے جوہری مرکز پر سائبز حملہ

ایران کے جوہری مرکز پر سائبز حملہ
ایران کے جوہری مرکز پر سائبز حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے اہم ترین جوہری مرکز’نطنز‘ پر سائبر حملہ کیاگیا ہے ،تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔
ترجمان ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن بہروزکمال واندی کے مطابق حملے کے دوران نطنز جوہری تنصیب کے پاور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ جوہری مرکز پر حملے سے تابکاری کا اخراج نہیں ہوا ،نہ کوئی زخمی ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے  جوہری مرکزپرتخریب کار ی کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے بدلہ لینےکا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اسرائیل پابندیوں کےخاتمےکےسلسلے میں ایران کی کامیابیوں کابدلہ لیناچاہتا ہے۔ ایران مجرموں کےخلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے، واقعے سے متعلق اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ایرانی صدر روحانی نے گذشتہ ہفتےجوہری تنصیب میں نئے سینٹری فیوجز کا افتتاح کیا تھا۔