ویانا میں اسلامک سنٹر آج سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

ویانا میں اسلامک سنٹر آج سے دوبارہ کھولنے کا اعلان
ویانا میں اسلامک سنٹر آج سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

  

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مرکزی اسلامک سنٹر کے دفتر اور اسلامی مرکز کو آج سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے اسلامک سنٹر کے 12:30 بجے دروازے کھولے جائیں گے اور نماز جمعہ کے اجتماع کے آدھا گھنٹہ بعد مرکز کے دروازے دوبارہ بند کر دیے جائیں گئے۔ مرکز میں آنے والے تمام لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

روازنہ کی نمازوں کے لیے مرکز کے دروازے نماز سے 30 منٹ قبل کھول دیئے جائیں گے اور نماز ختم ہوتے ہی مرکزی دروازے کو بند کردیا جائے گا۔ تراویح کی نماز صرف مسجد کے اندر ہی ادا کی جائے گی۔ شام کے وقت 6 بجے کے بعد مرکز کے احاطے میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ پورے ماہ رمضان کے روزوں کے دوران مرکز میں افطار یا اعتکاف کا کوئی انتظام نہیں ہوگا۔  بیماری کی علامات والے لوگ اور دس سال سے کم عمر والے بچوں کا مسجد میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -