آسٹریا میں کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی

آسٹریا میں کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی
آسٹریا میں کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی

  

ویانا (اکرم باجوہ) یورپی ملک آسٹریا میں طویل عرصے بعد کورونا کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق آسٹریا میں کافی عرصے بعد پہلی بار ایک دن میں کورونا کے دو ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1943 نئے کیسز اور 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا کی وجہ سے اب تک نو ہزار 706 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -