شاہ محمود قریشی کی سفارتکاری رنگ لانے لگی، یورپی ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین دینے کا اعلان کردیا

شاہ محمود قریشی کی سفارتکاری رنگ لانے لگی، یورپی ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ...
شاہ محمود قریشی کی سفارتکاری رنگ لانے لگی، یورپی ملک نے پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے۔ یورپی ملک جرمنی نے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن ہم منصب بائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جرمنی نے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو مئی تک کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں دینے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر ہم جرمن قیادت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، جرمنی کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر معاونت ان کا پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔