کیا جوبائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا بیان آگیا

کیا جوبائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا بیان آگیا
کیا جوبائیڈن شہباز شریف کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا بیان آگیا
سورس: Screen Grab

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ وہ یہ پیشگوئی نہیں کرسکتیں کہ صدر جوبائیڈن پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو فون کریں گے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک خاتون صحافی نے جین ساکی  سے پاکستان کے حوالے سے سوال کیا۔ اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتیں کہ صدر جوبائیڈن  پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو فون کریں گے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ، مضبوط اور سیکیورٹی  تعلقات ہیں۔  نئی حکومت کے بعد بھی دونوں ملکوں کے تعلقات جاری رہیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -