سجل علی رئیل می 9پرو پلس سمارٹ فون کی برانڈ ایمبسڈر بن گئیں 

سجل علی رئیل می 9پرو پلس سمارٹ فون کی برانڈ ایمبسڈر بن گئیں 

  

   لاہور(پ ر) معروف اداکارہ سجل علی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی رئیل می (realme) کے نئے اسمارٹ فون رئیل می 9 پرو پلس (realme 9 Pro+) کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں بیرونی سطح پر یہ صرف دیکھنے میں ہی خوبصورت نہیں ہے بلکہ رئیل می 9 پرو پلس کے اندرونی طور پر بھی فیچر آپ کو حیران کردیں گے۔ ان میں شاندار نوعیت کا 50 میگا پکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرا ہے جس کے ساتھ سونی آئی ایم ایس 766 او آئی ایس سینسر منسلک ہے جبکہ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 920 کا 5 جی چپ سیٹ ہے، 60 ڈبلیو سپر ڈارٹ چارج کے ساتھ ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری بھی ہے۔ یہ جدید اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں سخت مسابقت پیدا کرنے آرہا ہییہ نیا اسمارٹ فون 5G سمیت جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ اسکے بیک کیمرے میں تین بہترین لینس نصب ہیں۔ ان میں 50 میگا پکسل کا بنیادی لینس ہے جسے سونی آئی ایم ایکس 766 سینسر کی قوت سے مدد ملتی ہے۔ یہ سینسر پرو لائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ تصاویر کو مزید روشن بنایا جاسکے۔ اس میں 8 میگا پکسل کا سپر وائیڈ لینس بھی موجود ہے جس کی بدولت چوڑے مناظر محفوظ کئے جاسکتے ہیں۔

جبکہ 2 میگا پکسل کا میکرو لینس کلوز اپ فوٹوگرافی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسکے کیمرا سیٹ میں نہایت اہم اور نیا فیچر او آئی ایس موجود ہے جو فوٹوگرافی میں منظر کے ہلنے جلنے پر قابو پاتا ہے۔ اس میں اے آئی نوائز ریڈکشن انجن 3.0 بھی موجود ہے جو جدید سافٹ ویئر ایلگورتھم سے آراستہ ہے۔ 

مزید :

کلچر -