مختلف پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہا ہوں، عباس باجوہ
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا کہ میں ان دنوں مختلف چینلز کیلئے بنائے جانے والے پراجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کررہا ہوں۔نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی کرائم سٹوریز میں پوکلیس والے کا کردار ادا کررہا ہوں۔اس پراجیکٹ میں میرے ساتھ منیر خان اور سوانہ راجپوت بھی پولیس والے کے رول میں جلوہ گر ہیں۔سنجیدہ ہوں یا مزاحیہ دونوں طرح کے کردار نبھانا خاصامشکل کام ہے لیکن میں نے مزاحیہ کردار کو خوب انجوائے کیا ہے اوریہ ایک یادرگار پراجیکٹ ہوگا۔ عباس باجوہ نے کہا ہے کہ نئے پراجیکٹ میں مزاحیہ کردار نبھا رہا ہوں اور دیکھنے والے میرے کردار کو ضرور پسند کریں گے۔
۔، سنجیدہ ہوں یا کامیڈی دونوں کردار نبھانا بہت مشکل کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پراجیکٹ میں بھرپور مزاحیہ کردار نبھایا ہے اوراس کردار کو خوب انجوائے بھی کیا ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ میر ے پرستار مجھے اس کردار میں پسند کریں گے جس سے میری حوصلہ افزائی ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں عباس باجوہ نے کہا کہ میں ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دیتا ہوں۔جو پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھوپور ہوتے ہیں۔
حقیقی فنکار وہی ہے جو ہر طرح کا کردار نبھائے اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کرے۔