انسان کو محنت کا صلہ ضرور حاصل ہوتا ہے، فاطمہ علی

انسان کو محنت کا صلہ ضرور حاصل ہوتا ہے، فاطمہ علی

  

   لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فاطمہ علی نے کہا کہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہے۔ فاطمہ علی نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا۔  فاطمہ علی نے کہا کہ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں۔۔میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں میں ہمیشہ کم مگر معیاری کا، کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -