ضلعی انتظامیہ نے اوپن مارکیٹ میں سبزیوں پھلوں کے ریٹ جاری کر دیے

ضلعی انتظامیہ نے اوپن مارکیٹ میں سبزیوں پھلوں کے ریٹ جاری کر دیے

  

لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے اوپن مارکیٹ میں سبزیوں و پھلوں کے آج کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 23 روپے، درجہ دوئم 20 جبکہ آلو سفید 15 روپے فی کلو، پیاز درجہ اول 48، پیاز درجہ دوئم 44 روپے، پیاز درجہ سوئم 38 روپے فی کلو،ٹماٹر درجہ اول 155، درجہ دوئم 145 جبکہ درجہ سوئم 135 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔  لہسن دیسی 155، لہسن چائنہ 355، ادرک تھائی لینڈ 190، ادرک چائنہ 190 روپے۔ کھیرا فارمی 34، پھلیاں 47،  بند گوبھی 76، پھول گوبھی 42، بینگن 52، شملہ مرچ 85 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے، سبز مرچ اول 93، سبز مرچ دوئم 52، لیموں دیسی 395، لیموں چائنہ 195 روپے،سیب کالا کولو پہاڑی 250، پہاڑی دوئم 150، سیب گالا کولو میدانی اول 140، میدانی دوئم 9، کیلا درجہ اول 140، کیلا درجہ دوئم 88 جبکہ کیلا درجہ سوئم 52 روپے، امرود 85، اسٹابری اول 170، اسٹابری دوئم 93، کھجور ایرانی 275، کھجور اصیل 210، خربوزہ اول 110، خربوزہ دوئم 68 روپے کے حساب سے دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا زندہ برائلر مرغی 241، گوشت برائلر مرغی 349 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور انڈے فارمی 134 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -