شہباز شریف کا انتخاب پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے،عبدالقیوم ڈار

شہباز شریف کا انتخاب پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے،عبدالقیوم ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی  رپورٹر) سابق نائب ناظم فیض باغ عبدالقیوم ڈار نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کا وزارت عظمی کیلئے انتخاب پی ڈیم ایم کا متفقہ دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ بحرانوں طوفانوں اور مسائل کے بھنور میں پھنسی ملکی معیشت کو پار لگانے کیلئے ایسے ہی تجربہ کار سربراہ مملکت کی ضرورت تھی۔ میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں دن رات محنت کرکے اپوزیشن کے بیانیے کو عوام الناس تک پہنچایا ہے۔ 


پاکستان کے کروڑوں عوام ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے آخری امید میاں محمد شہباز شریف کو سمجھتے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی تاریخ گواہ ہے جب بھی اقتدار ملا میاں محمد نواز شریف کے شیروں نے عوامی خدمت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ 2013 سے 2018 تک تیز رفتار ترقی کے پیچھے مسلم لیگ ن کی شبانہ روز محنت کار فرما تھی۔ میاں محمد شہباز شریف صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملکی تقدیر کو بدلیں گے ملکی معیشت کے اجالا اور روشن سویرے کو طلوع کرینگے۔