خو اتین سیدہ خدیجہ ؓکی ز ند گی کا مطا لعہ کریں، علامہ مجاہد عبد الر سو ل

 خو اتین سیدہ خدیجہ ؓکی ز ند گی کا مطا لعہ کریں، علامہ مجاہد عبد الر سو ل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہور(نمائندہ خصوصی) معرو ف مذہبی سکا لر، صدر سنی تحریک پنجاب علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ خو اتین زندگی گزانے کیلئے  سیدہ خدیجہؓ کی ز ند گی کا مطا لعہ کریں۔سیدہ خدیجہؓ نے حضور اکرمؐ کا ساتھ دینے اور وفا داری نبھانے کاحق ادا کیا۔اللہ سیدہ خدیجہ سلام اللہ علیہا کے صد قے سے قار ی سر فراز سیا لو ی کی والدہ کی بخشش اور مغفر ت فرمائے۔ 
ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے مو لانا سر فراز سیا لو ی کی والدہ کے ایصا ل ثوا ب کیلئے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔
 اس مو قع پر علامہ سر فراز سیا لو ی، قاری عنصر سلطا نی،قاری احمد شکیل صد یقی،قاری محمد تنو یر جلالی،قاری اسد ر ضا عطاری،ڈاکٹر شہزاد،محمد محبو ب ایڈووکیٹ،محمد احسا ن مانی سمیت اہل علا قہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مجاہد عبدالرسو ل نے مزید کہاکہ خاتون جنت سیدہ کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی والدہ ما جدہ ام المومنین حضرت خد یجتہ الکبری سلام اللہ علیہا عظم الشان محسننان اسلام ہیں،ام المومنین حضرت  خد یجتہ الکبری سلام اللہ علیہانے اپنا سب کچھ حضر ت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذا ت اقد س پر قر بان کردیااورمشکل ترین حالا ت میں بھی آ پ علیہ سلام کے سا تھ کھڑی رہیں، ام المومنین حضرت خد یجتہ الکبری سلام اللہ علیہانے مشکل تر ین حالا ت کا بھی صبر اور استقامت کے سا تھ سامنا کیااور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کبھی سا تھ نہ چھوڑا،ہر طرح کے حالا ت کا ڈ ٹ کرمقا بلہ کیااور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفا ظت کاحق ادا کیا۔