پی ٹی آئی نے آئین،میڈیا کی آزادی سلب کی،عابد صدیقی

پی ٹی آئی نے آئین،میڈیا کی آزادی سلب کی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انساف کی ساڑھے تین سالہ حکومت میں آئین‘ جمہوری نظام‘ انسانی حقوق اور میڈیا کی اٰزادی کو بری طرح مجروح کیا ہے عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔

 یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آئینی اقدام کر کے ملک میں پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کو گھر کا رستہ دکھا جو پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی ہے اپوزیشن جماعتیں کا مقصد پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام ہے جبکہ پیپلز پارٹی جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

 پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں پنہاں ہے۔ جب تک سیاسی اور جمہوری ا?زادی حاصل نہ ہو معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -