لیسکو اعوان ٹاؤن سب ڈویژن نے کسی اور کا لاکھوں روپے کابل شہری کے کھاتے میں ڈال دیا

لیسکو اعوان ٹاؤن سب ڈویژن نے کسی اور کا لاکھوں روپے کابل شہری کے کھاتے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)اعوان ٹاؤن سب ڈویژن لیسکو لاہور کے عملے نے کسی اور میٹر کا دو لاکھ 79ہزار146روپے کا بل سکنہ صداقت پارک ڈبن پورہ ملتان روڈ کے رہائشی شہری محمد فیاض ولد محمد رضوان کے زیر استعمال کمرشل میٹر نمبر 44.11236.0153500پر ڈال دیا، متاثرہ شہری ایم فیاض نے ایک درخواست میں لیسکو حکام سے استدعا کی کہ اعوان ٹاؤن سب ڈویژن کا عملہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جو بل میری دکان پر پھینک کر جا رہا ہے وہ میرے میٹر کا نہیں، اس کے باو جود عملہ بار بارچکر لگا کر بل کی فوری ادائیگی کیلئے ہراساں کر رہا ہے، انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ میری دکان پر موجود میٹر کا اصل بل مجھے بھجوایا جائے جس میں کوئی بھی بقایا جات میرے ذمہ نہیں ہیں،  میٹر نمبر 03.11236.0153200 بل جس میں 279146روپے کے بقایا جات ہیں اس سے میر اکوئی تعلق نہیں، ایم فیاض نے درخو است میں متنبہ بھی کیاکہ اگر لیسکو کا عملہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو عدالتی چارہ جوئی کروں گا۔