عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، اعجاز چوہدری

 عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، اعجاز چوہدری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی 22 کروڑ غیور عوام نے سڑ کوں پرنکل کر عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔عمران خان کا چوروں اور لیٹروں کے ساتھ اسمبلی میں نہ بیٹھنے اور استعفوں کا اعلان احسن اقدام ہے جو ممبر عمران خان کے ساتھ ہے وہ بھی استعفی دے گاجو نہیں دے گا وہ اْس کے ساتھ نہیں ہے۔عید کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے۔عمران خان قائد اعظم کے بعد دوسرے عظیم لیڈر ہیں جس نے اپنے رب کے سامنے جھکنے کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے پر موت کو ترجیح دی ہے،کپتان ڈ ٹ کر کھڑا ہے اس لیے ملک کی کروڑوں عوام ان کے پیچھے کھڑے ہیں،لاہورکی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سْنادیالاہور جاگتا ہے تو پاکستان جاگتا ہے،یہ پاکستان کا دل ہے یہ شہر لاہور میرے کپتان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

 جن کو عمران خان کی مقبولیت میں اضا فے کا شک ہے فوری الیکشن کروا لیں نتیجہ دو تہائی ہوگا۔انھوں نے کہاکہ 1977 سے پاکستان کی سیاست کا طالبعلم ہوں گز شتہ رات ملک بھر میں جیسے مناظرتھے اس کی ملکی تاریخ میں مثا ل نہیں ملتی، اب یہ جنگ گلیوں اور بازاروں،چوکوں اور چوراہوں میں ہوگی غداروں،ضمیر فروشوں اور وطن فروشوں کو بے نقاب کیا جائے گا ملک میں ایک انقلاب ہے جو مچل رہاہے، عوام اور نوجوان عمران خان کے اگلے اعلان اور اقدام کا انتظار کررہے ہیں ہر پاکستانی کے ذہن میں ایک سوال نے طوفان برپاکر رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج ملک کے مشہور منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی کیاواقعی انصاف“اندھا”ہوتاہے؟کیا اعلی عدلیہ دن کے کسی پہر جاگ سکتی ہے؟یا صرف رات کے بارہ بجے ہی انصاف کا در کھلتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -