عمران خان نے اداروں میں چھپے غدار بے نقاب کئے،خرم شوکت

عمران خان نے اداروں میں چھپے غدار بے نقاب کئے،خرم شوکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)امریکی  سامراج کے سامنے نہ جھکنے والا انسان صرف عمران خان ہے جس نے اپنے اقتدار کی پرواہ نہ کی مگر اپنے طرز عمل سے پاکستانی  قوم کو خودداری اور سینہ تان کر حق کی خاطر آخری دم تک لڑنے کا درس دے گیا ان خیالات کا اظہار راہنما تحریک انصاف تحصیل کوٹ رادھا کشن ملک خرم شوکت نے پل نہر پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے ریاستی اداروں میں چھپے  غداروں کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔ ٹکٹ ہولڈر  پی ٹی آئی سردار راشد طفیل، سردار امجد طفیل،راہنما پی ٹی آئی تنویر حیات جو ئیہ، سردار نبی احمد  ایڈووکیٹ،راؤ شمشاد نے بھی خطاب کیا۔

 سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔کارکنان نے  پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کو گرانے پر  امریکہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔