ریونیو ملازمین کے گوشواروں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ریونیو ملازمین کے گوشواروں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

  

لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت میں محکمہ ریونیو کی اسٹیبلشمنٹ برانچ اور متعلقہ تحصیل آفس کے عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات،پراپرٹی اور بینک بیلنس کے حوالے سے جمع کروائے گئے سالانہ گوشواروں میں ردوبد ل،مرضی سے تبدیلی اورگوشوارں کی فائلیں غائب کئے جانے کا انکشاف،دوران ملازمت احتسابی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد نے اپنے رشتے داروں کے نام اثاثے منتقل کرکے خود کو غریب ظاہر کردیا۔کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور سی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈی جی اینٹی کرپشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔اے ڈی سی آر لاہور کا کہناہے کہ روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر کارروائی کی جائے گی اور آئندہ چند روز میں ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے میڈیا سے شیئر کیاجائے گا اگر ریکارڈ غائب ہوا توذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -