سیاہ اور ناکام ترین دور حکومت کاخاتمہ ہو گیا، اشرف بھٹی

سیاہ اور ناکام ترین دور حکومت کاخاتمہ ہو گیا، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں ایک سیاہ ترین اور ناکام ترین دور حکومت کاخاتمہ ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک نئے جمہوری دورکا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ اپوزیشن نے جمہوری اور آئینی طریقے سے ان ہاوس تبدیلی لا کر مسلط کردہ عمران خان کو اقتدار سے نکال باہر کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے آئین پاکستان کی بجائے فرد واحد کی وفاداری کو ترجیحی دی جو اچھی بات نہیں کرسی کی خاطر ایک ذہنی مریض نے پوری قوم کو ساڑھے تین سال یرغمال بنائے رکھا۔

وزیراعظم ہاوس کو مخالفین کو دیوار سے لگانے اور عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے کیلئے استعمال کیا گیا جو شخص اپنی جماعت کا وفادار نہیں بن سکا وہ ملک و قوم کا وفادار کیسے بن سکتا تھا۔پوری دنیا نے عمران خان کے غیر جمہوری ڈراموں پر انکا مذاق اڑایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -