لاہور میں 43 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا، سارہ احمد

لاہور میں 43 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا، سارہ احمد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر  بیورو کی جانب سے رمضان المبارک میں گداگری کے خاتمے کیلئے خصوصی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے رمصان المبارک میں روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران لاہور میں 43 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

ف تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 33 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں۔ ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پرریسکیو ٹیم کی جانب سے دو ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن،  اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ،  مون مارکیٹ،  ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سیریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔چیئرپرسن نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -