ویٹرنری یونیورسٹی میں ویٹ کریسنٹ سوسائٹی کی حلف برداری

ویٹرنری یونیورسٹی میں ویٹ کریسنٹ سوسائٹی کی حلف برداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں ویٹ کریسنٹ سو سا ئٹی کے نئے عہدے داروں کی حلف بر داری ا ورایلو مینا ئی تقا ریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت کرتے ہو ئے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ویٹ کریسنٹ سو سا ئٹی کے دیگر عہدے داروں سے حلف لیا جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی سمیت فارما سو ٹیکل انڈسٹریز سے نما ئند گان، سو سائٹی کے ایلو مینا ئی ممبرا ن اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

 اُ س مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ویٹ کریسنٹ سو سا ئٹی کے نئے عہد ے داروں کو مبارکباد دی نیز مو یشی پال حضرات کے جانوروں / مویشیو ں کی فلا ح اور علا ج کے حوا لے سے سو سا ئٹی کی کاو شو ں کو بھی سرا ہا۔ اُ نہو ں نے کہا کہ طلبہ کی عملی تر بیت اور کردار سازی کے حوا لے سیسو سا ئٹی کا کردار قا بل ستا ئش ہے۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی طلبہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے حوا لے سے موا قع فراہم کر رہی ہے نیز طلبہ کو کامیاب  ویٹر نیرین بننے کے لیئے پوری محنت لگن کے ساتھ کام کرنے کی تاکید بھی کی۔ تقریب کے اختتام پروا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے دیگر مہما نو ں کے ہمراہ کیک بھی کا ٹا۔